متحدہ عرب امارات کی حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی 

Feb 11, 2022 | 19:48:PM
متحدہ ،عرب، امارت، ریاست ،دبئی، بندرگاہ
کیپشن: متحدہ عرب امارت کی ریاست دبئی کی بندرگاہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک عراقی گروہ نے متحدہ عرب امارات کو اسکی حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی۔الوعد الحق نامی عراق کے استقامتی گروہ نے اپنے بیان میں متحدہ عرب امارات کو انتباہ دیا کہ اس ملک کی تنصیبات، ٹاور، بندرگاہیں اور شہر استقامتی تنظیم کے لئے جائز اہداف ہیں۔ 
ایرانی ٹی وی کے مطابق اس گروہ نے اپنے بیان میں متحدہ عرب امارات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے اگر انتقامی کارروائی شروع ہو گئی تو کوئی بھی فرار کا راستہ نہیں ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ’’ موقع کو غنیمت سمجھئے ورنہ سنہ 1971 سے پہلے والی حالت میں آپ کو پلٹا دیں گے‘‘۔ 
واضح رہے کہ”الویۃ الوعد الحق ابناء جزیرۃ العرب“ نامی گروہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے اندر سب سے اہم تنصیبات کو چار ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اس حملے کی تائید کی اور دعوی کیا کہ تین ڈرون کو منہدم کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ گروہ عراقی ہے اور اس سے پہلے سعودی عرب کے خلاف بھی کارروائی کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’کتے تیتھوں اتے‘دل چیرنے والا منظر، سب چلے گئے ریان کا ساتھی کتا قبر پر نظریں جمائے بیٹھا رہا