صحت کارڈ پر علاج، پنجاب کے سرکاری ملازمین اپنا پریمیم خود ادا کریں گے 

Dec 11, 2023 | 18:50:PM
صحت کارڈ پر علاج، پنجاب کے سرکاری ملازمین اپنا پریمیم خود ادا کریں گے 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے صحت کارڈ پر پریمیم بند کر دیا، حکومت اب پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کا پریمیم ادا نہیں کرے گی۔

حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے پریمیم کی کٹوتی کرے گی، ہر سرکاری ملازم کی تنخواہ سے سالانہ یا ماہانہ پریمیم کٹے گا۔

یہ بھی پڑھیے: عام آدمی کو بہتر صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک اور اعلیٰ اقدام

ملازمین سالانہ 4350 یا ماہانہ 362 روپے کی کٹوتی کروائیں گے، کٹوتی کی رقم اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو پریمیم کی مد میں دی جائے گی۔

کٹوتی کروانے والے ملازمین ہی صحت کارڈ کی سہولیات حاصل کر سکیں گے، صوبائی کابینہ نے ملازمین کے پریمیم کٹوتی کی منظوری دے دی جس سے سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہوگا۔