حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، مہنگائی کی شرح میں کمی

Dec 11, 2020 | 22:54:PM
حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، مہنگائی کی شرح میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) حکومتی کوششوں سے ملک میں مہنگائی کم ہونے لگی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ26 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران 16 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، انڈوں اور چکن کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں، ایک ہفتے کے دوران فی درجن انڈوں کی قیمت میں 13 روپے اضافہ ہوا، انڈوں کی فی درجن قیمت 195 روپے سے زائد ہو گئی۔
مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن تین روپے فی کلو مہنگا ہوا، لہسن کی قیمت 236 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہوا،چکن کی قیمت 239 روپے فی کلو ہوگئی،ادارہ شماریات کے مطابق مٹن کی فی کلو قیمت میں بھی ایک روپیہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خوردنی گھی چھ روپے فی کلو مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈھائی کلو کا ڈبہ 643 روپے کا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 13 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی، آلو، پیاز، ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی، آلو اور پیاز ایک ہفتے میںساڑھے5 روپے فی کلو سستے ہوئے۔ آلو کی قیمت 68 روپے فی کلو ہوگئی ہے، پیاز کی فی کلو قیمت 57 روپے فی کلو ہوگئی،ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 2 روپے کم ہوکر 117 روپے فی کلو ہو گئی، ایک ہفتے میں چینی 6 روپے فی کلو سستی ہوئی چینی کی فی کلو قیمت 81 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ حالیہ ہفتے دال مسور دال ماش دال چنا دال مونگ بھی سستی ہوئیں، حالیہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔