عمران خان پہلے دھمکیاں دے رہا تھااب مذاکرات کیلئے تیار ہے ،بلاول

Dec 11, 2020 | 18:24:PM
عمران خان پہلے دھمکیاں دے رہا تھااب مذاکرات کیلئے تیار ہے ،بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ عمران خان پہلے ہمیں دھمکیاں دے رہاتھااب کہتاہے میں مذاکرات کیلئے تیارہوں،اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں مداخلت ختم کرنا پڑے گی، اسٹیبلشمنٹ کو عوامی مطالبہ ماننا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ میں ملاقات کی،بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ جاتی عمرہ پہنچے جہاں انہوں نے مریم نواز سے ملاقات کی اور ان کی دادی کےلئے دعائے مغفرت بھی کی،اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اسمبلیوں سے استعفوں اور لاہور جلسے سمیت اہم معاملات پر گفتگو اور مشاورت کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم میں استعفوں کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں، تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک تیزی اور کامیابی سے جا رہی ہے ، پی ڈی ایم نے فیصلہ کرلیاہے 31دسمبرتک پارٹی قیادت کے پاس استعفے جمع ہونگے،حکومت تحریک سے خوفزدہ ہے، اس لئے اپوزیشن اتحاد میں دراڑ ڈالنے کے خواب دیکھے جا رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ استعفوں سے متعلق پارٹی کی ای سی سی سے مشاورت ہوگی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی لانگ مارچ اتنا کامیاب نہیں ہوگا، جتنا پی ڈی ایم کا ہوگا، عمران خان پہلے ہمیں دھمکیاں دے رہے تھے، اب کہتے ہیں کہ میں اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔
اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈکوکہتے ہیں راستے سے ہٹ جاؤ،حکومت والے ہم سے رابطے کررہے ہیں کہ پارلیمنٹ میں آئیں، جو انسان گزشتہ تین سال سے کہہ رہا تھا کہ این آر او نہیں دوں گا وہ آج پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہا ہے، بلاول بھٹو سے ملاقات میں پی ڈی ایم کے اگلے پلان پر بات ہوئی ہے۔