پاکستان کی آزادی اور ترقی کیلئے اقلیتوں کا کردار شاندار۔زرداری

Aug 11, 2021 | 19:33:PM
پاکستان کی آزادی اور ترقی کیلئے اقلیتوں کا کردار شاندار۔زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ملک میں بسنے والے تمام شہری ریاست کے ثمرات پر برابر کے حقدار ہیں۔
 اپنے بیان میں آصف علی زر داری نے کہاکہ قائد اعظم کا پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک ہے ،1973 کا آئین اقلیتوں کو برابر کے حقوق کی ضمانت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا دین ہر انسان کو مذہب اور عقیدے کی آزادی کا درس دیتا ہے، مذہب کی آڑ میں کسی کو دوسرے پر اپنی رائے مسلط کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔
 انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کا فرض ادا کرتی رہے گی ،پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں اقلیتوں کی نمائندگی کی نشتوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آزادی اور ترقی کیلئے غیر مسلم شہریوں کا کردار شاندار ہے ، شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے اقلیتوں کو آئینی حقوق دیئے ، اس سوچ کو شکست دینا ہوگی ریاست اور معاشرے کو نقصان پہنچاتی ہے ۔
 یہ بھی پڑھیں۔ادا کارہ مہوش حیا ت کی معروف ہا لی وڈ ادا کا ر سے شا دی کی خوا ہش ۔۔ویڈیو وا ئرل