گوگل میپ نے تین نئے فیچرمتعارف کروا دیئے

Aug 11, 2021 | 15:00:PM
گوگل میپ نے تین نئے فیچرمتعارف کروا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے اپنے مقبول مرحلہ وار نیویگیشن اور میپنگ سافٹ ویئر کے لیے تین نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اگرچہ نئے فیچر  گوگل میپ کو زیادہ تبدیل نہیں کریں گے لیکن اس کے ذریعے یقینی طور پر سفر کرنا تھوڑا آسان ہوجائے گا۔ گوگل کے مطابق میپس اب آئی میسج کے ساتھ ضم ہو جائیں گے تاکہ آپ اپنے ریئل ٹائم لوکیشن کو دوستوں اور خاندان کے ساتھ شیئر کر سکیں۔ یہ واقعی ایک فیچر ہے جو واٹس ایپ اور دیگر چیٹ ایپس میں موجود ہے ہے۔

آئی میسج ایپ میں گوگل میپس کے بٹن پر کلک کرنے سے آپ کی لوکیشن مطلوبہ کونٹیکٹ یا آپ کے منتخب کردہ گروپ کے ساتھ شیئر کی جا سکتی ہے۔ باہر جانے پرآپ کی لوکیشن اپڈیٹ ہو جاتی ہے اور آپ کا مطلوبہ کونٹیکٹ آپ کی نقل و حرکت ٹریک کر سکتا ہے۔لوکیشن شیئرنگ ایک گھنٹے تک کام کر سکتا ہے لیکن آپ اسے تین دن تک بڑھا سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کیلئے این سی او سی کا بڑا فیصلہ