چینی اور امریکی صدر میں 7 ماہ بعد پہلا رابطہ۔۔کس معاملے پر گفتگو ہوئی ؟ 

Sep 10, 2021 | 13:27:PM
چینی اور امریکی صدر میں 7 ماہ بعد پہلا رابطہ۔۔کس معاملے پر گفتگو ہوئی ؟ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن اورچین کے صدرشی جن پنگ کے درمیان گذشتہ سات ماہ میں پہلی مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

 وائٹ ہائوس کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان رابطے برقرار رکھنے، ورکنگ ٹیموں کی سطح پر رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
چینی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی پالیسی نے سنگین مشکلات پیدا کی ہیں تاکہ چین موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر امریکا سے تعاون جاری رکھے گا۔ دونوں صدور نے تنازع کی طرف جانے والے راستے سے دور رہنے پر زور دیا۔دونوں رہنماﺅں کی گفتگو کے حوالے سے وائٹ ہاوس کا کہناہے کہ چین اور امریکی صدورکے درمیان اسٹریٹجک معاملات پرطویل گفتگو ہوئی۔جوبائیڈن کی چینی صدر سے گفتگو امریکا اور چین کے درمیان جاری مسابقت کا نظام بہتر کرنےکی کوششوں کا حصہ ہے۔
دوسری جانب ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی و چینی صدورکے درمیان گفتگو تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی، دونوں رہنماﺅں نے کورونا وبا سمیت متعدد عالمی امور پر گفتگو کی۔
امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا مقصد مخصوص معاہدے یا نتائج پیدا کرنا نہیں تھا۔
وائٹ ہاﺅس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے سنگین مشکلات سے دوچار تعلقات کو نئی سمت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:نشے میں دھت بھارتی ماڈل آپے سے باہر۔ فوج کی گاڑی پر حملہ۔ اہلکار سے بدتمیزی۔ ویڈیو وائرل