وفاق کراچی کے تین بڑے ہسپتال سندھ سرکار کے حوالے کرنے پر رضا مند

Oct 10, 2022 | 17:08:PM
وفاق کراچی کے تین بڑے ہسپتال سندھ سرکار کے حوالے کرنے پر رضا مند
کیپشن: سندھ سرکار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی سرکار  کراچی کے تین بڑے ہسپتال سندھ سرکار کے حوالے کرنے پر رضا مند ہوگئی ۔

سیکرٹری صحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہد نے24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتالوں میں جناح ہسپتال قومی ادارہ برائے امراض قلب اور این آئی سی ایچ شامل، وفاقی  اور سندھ سرکار نے معاہدے پر دستخط کردیئے،معاہدہ وفاقی سرکار کے پاس ہے ۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معاہدہ رکھا جائے گا ،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تینوں اسپتال سندھ حکومت کے حوالے ہو جائیں گے ۔

یاد رہے کہ 18 ویں آئینی ترامیم کے تحت تینوں اسپتال سندھ حکومت کے حوالے ہوگئے تھے ،تینوں اسپتالوں کا بجٹ سندھ حکومت ادا کرتی ہے۔ عمران خان سرکار نے ایگزیکیوٹو آرڈر کے ذریعے اسپتال واپس لیئے تھے ۔اسپتال واپس ہونے کےباوجود تاحال تینوں اسپتال سندھ حکومت چلا رہی ہے ۔سابقہ ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی نے جناح اسپتال وفاق کے پاس رہنے کیلئے عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی۔