محسن پاکستان کی تدفین کا معاملہ۔۔۔فیصل مسجد کی سکیورٹی ہائی الرٹ

Oct 10, 2021 | 15:17:PM
محسن پاکستان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی جائیگی
کیپشن: قبر کی کھدائی مکمل،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین کا معاملہ انتظامیہ کی جانب سے فیصل مسجد کو خالی کرایا جا رہا ہے فیصل مسجد کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر کی کھدائی جاری ہے، فیصل مسجد کے احاطہ میں ہو گی فیصل مسجد میں نماز جنازہ کی تیاریاں جاری پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

خیال رہے محسن پاکستان اور پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی،اہلخانہ کے مطابق ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی،ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی دونوں بیٹیاں بھی اسلام آباد میں موجود ہیں اور ان سے مشاورت کے بعد ہی فیصل مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ 3 بج کر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں کی جائے گی تاہم وزارت داخلہ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین کے حوالے سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    انتظامیہ کی غفلت۔۔ 2 مزدور مٹی کے نیچے دب گئے، ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی