فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست ، اہم ٹوئٹ بھی کردی

May 10, 2023 | 18:57:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے حفاظتی ضمانت پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔
فواد چودھری کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود پولیس سپریم کورٹ کے احاطے میں موجود ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 12 مئی تک حفاظتی ضمانت دے رکھی ہے،انصاف تک رسائی میرا بنیادی حق ہے جسے پامال کیا جا رہا ہے،درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کا ڈاکٹر یاسمین راشد کے دفتر پر چھاپہ، میڈیا کوآرڈینیٹر نوید انصاری گرفتار
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل فیصلہ دیا کہ مجھے 12 تاریخ تک کسی بھی کیس میں گرفتار نہیں کیا جا سکتا،میں سپریم کورٹ میں موجود ہوں جہاں عمران خان کی گرفتاری کیخلاف درخواست دائیر کی گئی ہے، فواد چودھری کامزید کہناتھا کہ باہر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری مجھے گرفتار کرنے کیلئے موجود ہے،پاکستان میں عملی طور پر عدالتیں بند ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شر پسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، فوج نے بڑا قدم اٹھا لیا