انٹر بینک میں ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

May 10, 2023 | 10:20:AM
انٹر بینک میں ڈالر پھر مہنگا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) انٹربینک میں ڈالر 5 روپے  38 پیسے مہنگا ہوگیا۔

ملک میں جاری پاکستانی کرنسی کی بے توقیری تھم نہ سکی۔ ملکی معاشی اور سیاسی صورت حال میں جہاں ہر چیز متاثر ہو رہی ہے وہیں روپے کی قدر دن بہ دن گرتی جا رہی ہے۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر آئے روز طاقتور سے طاقتور ہوتا جا رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی طلب پر روپیہ کمزور اور ڈالر تگڑا ہو رہا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 روپے  38 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، انٹربینک میں امریکی ڈالر تاریخ میں پہلی بار 290 روپے کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 284.84 روپے سے بڑھ کر 290.22 روپ پر بند ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پیشی، نیو گیسٹ ہاؤس پولیس لائن میں عدالت لگے گی

 واضح رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی وجہ سے روپے پر دباؤہے، اگر حالات ایسے ہی رہے تو یہ دباؤ مزید بڑھے گا۔ 

دوسری جانب انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگاہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 294روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔