لمپی وائرس۔یہ بیماری انسانوں میں منتقل نہیں ہو سکتی

Mar 10, 2022 | 11:28:AM
لمپی وائرس، فائل فوٹو
کیپشن: لمپی وائرس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے  کہا ہے کہ جانوروں میں لمپی اسکن بیماری  سے انسانی صحت پر کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے مویشیوں میں پھیلنے والی لمپی اسکن بیماری کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ بیماری بہاولپور، کراچی، جامشورو، حیدرآباد اور ٹھٹھہ کے جانوروں میں پائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق لمپی اسکن کے لوگوں کی صحت پر کوئی مضمرات نہیں ہیں اور نہ یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوسکتی ہے، متاثرہ مویشیوں کا ابلا ہوا دودھ اور اچھی طرح پکا ہوا گوشت انسانی استعمال کے لیے محفوظ ہے۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لمپی اسکن پر قابو پانے، پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انیمل ہسبنڈری کمشنر نے صوبوں کو خط لکھ دیا ہے تاکہ اقدامات شروع کیے جائیں، پہلے سے دستیاب بھیڑ، بکری کی پاکس ویکسین لمپی اسکن وائرس کے خلاف موثر ہے۔

نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ جانوروں میں لمپی اسکن ، بیماری وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ مچھروں، مکھیوں اور کھٹمل کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت لمپی اسکن ویکسین درآمد کرنے کے لیے فوری انتظامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری