عید الاضحیٰ کی آمد، سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Jun 10, 2023 | 12:14:PM
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی مزیدار پکوانوں کو لذت دینے والے مصالحوں اور سبزیوں کی قیمتوں نے ایسی اڑان بھری کہ شہری دیکھتے ہی پریشان ہوگئے، شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے والا کوئی ہے بھی یا نہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عید الاضحیٰ قریب آتے ہی مزیدار پکوانوں کو لذت دینے والے مصالحوں اور سبزیوں کی قیمتوں نے ایسی اڑان بھری کہ شہری دیکھتے ہی پریشان ہوگئے، شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے والا کوئی ہے بھی یا نہیں؟

لاہور میں چٹ پٹے نمکین کھانے سے پہلے ہی عوام کے زخموں پر سبزی والوں نے نمک چھڑک دیا۔  پیازکی سرکاری قیمت 50 روپے سے بڑھ کر 80 روپے، ٹماٹر 40 روپے سے 60 روپے فی کلو میں فروخت، لہسن کی قیمت 40 روپے بڑھ کر 60 روپے کلو فروخت جبکہ لہسن 250 سے 280 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ ادرک کی نئی قیمت 750 روپے فی کلومقرر کی گئی ہے۔ ٹماٹر، پیاز ، آلو ، کھیرا ، ہری مرچ ، کون سی سبزی ہے جس پر مہنگائی کی چھری نہیں چلی۔  

مزید پڑھیں:   مرغی کا گوشت سستا ہو گیا 

شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی نرخ نامے جاری تو کر دیتی ہے لیکن اس پر عمل نظر نہیں آتا۔