اسلامی بانڈز کی نیلامی کا فیصلہ

Jan 10, 2024 | 12:48:PM
اسلامی بانڈز کی نیلامی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے اسلامی بانڈز کی نیلامی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

حکومت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے 400 ارب روپے مالیت کے اسلامی بانڈز فروخت کرے گی جبکہ اسلامی بانڈز تین نیلامیوں کے ذریعے فروخت ہوں گے،اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بتایا ہے کہ 24 جنوری، 21 فروری اور 20 مارچ کو اسلامی بانڈز فروخت کئے جائیں گے۔

اسٹاک ایکسچینج کے مطابق 100 ارب روپے کے اسلامی بانڈز ایک سال کیلئے فروخت کیے جائیں گے جبکہ 150 ارب مالیت کے اسلامی بانڈز 3 سال اور 5 سال کے مقررہ نرخ پر فروخت کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالرکاریٹ مزید کم ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مزید بتایا کہ 150 ارب مالیت کے اسلامی بانڈز فلوٹنگ ریٹ پر فروخت کئے جائیں گے جن کی مدت 3 اور 5 سال ہے۔