یو اے ای کیساتھ کراچی پورٹ پر کارگو ٹرمینل ڈویلپمنٹ معاہدے کی منظوری 

Aug 10, 2023 | 00:28:AM
یو اے ای کیساتھ کراچی پورٹ پر کارگو ٹرمینل ڈویلپمنٹ معاہدے کی منظوری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں یو اے ای حکومت کے ساتھ کراچی پورٹ پر کارگو ٹرمینل ڈویلپمنٹ معاہدے کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الحکومتی ٹرانزیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں یو اے ای حکومت کے ساتھ کراچی پورٹ پر کارگو ٹرمینل ڈویلپمنٹ معاہدے کی منظوری دی گئی,اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دےدی گئی ۔
یو اے ای کی کمپنی 25 ملین ڈالرز کی ادائیگی بطور پیشگی ادا کرے گی ،باقی 25 ملین ڈالرز کی ادائیگی اگلے سات سال میں کرے گی ،پہلے پانچ سالوں میں سالانہ تین ملین ڈالرز کی ادائیگی کی جائے گی ،اگلے دو سال میں 5 ملین ڈالرز سالانہ کی ادائیگی کی جائے گی ۔
یو اے ای کی کمپنی ستمبر 2023 میں کام کا آغاز کرے گی ،معاہدے کو حتمی منظوری کیلئے کابینہ کو بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی تحلیل، صدر نے وزیراعظم کی سمری پر دستخط کر دیئے