ملک بھر کے بڑے شہروں میں مردم شماری کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع

Apr 10, 2023 | 21:00:PM
ملک بھر کے بڑے شہروں میں مردم شماری کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عاجز جمالی) ملک بھر کے بڑے شہروں میں ادارہ شماریات نے مردم شماری کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان کے بڑے شہروں میں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، کراچی، گلگت، کوئٹہ، پشین، خضدار، پنجگور، کیچ، کوہلو، واشک، گوادر، ژوب، لسبیلہ، چاغی، نوشکی، مستونگ، ہرنائی کے علاقوں میں مردم شماری کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کی گئی۔

ادارہ شماریات سندھ نے بھی مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ سندھ میں جاری خانہ و مردم شماری میں 5 دن کہ توسیع کر دی گئی، سندھ میں اب نوٹیفکیشن کے مطابق اب 15 اپریل تک مردم شماری جاری رہیگی۔ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت 97 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا۔ چند بڑے شہروں اور صوبہ بلوچستان کے کچھ علاقوں کو ملا کر مردم شماری کامجموعی طور پر صرف 3 فیصد کام جاری ہے۔ پنجاب میں 99 فیصد کام مکمل ہوگیا۔ سندھ میں 98 فیصد، بلوچستان میں 82 فیصد مردم شماری مکمل ہوچکی ہے۔ خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں 100 فیصد مردم شماری مکمل ہوچکی ہے۔

اسلام آباد میں 90 فیصد کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ 156 میں 131 ضلعوں میں مردم شماری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر پاکستان میں 39.65 ملین گھرانوں میں سے 38.54 ملین گھرانوں کے افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔ بلوچستان میں 3.61 ملین میں سے 2.94 ملین افراد کا ڈیٹا مکمل کرلیا ہے۔ اسلام آباد میں 0.38 ملین میں سے 0.35 ملین افراد کا ڈیٹا مکمل کرلیا ہے۔ کے پی میں 5.74 ملین میں سے 5.67 ملین افراد کا ڈیٹا مکمل کرلیا۔ پنجاب میں 19.21 ملین میں سے 19.08 ملین افراد کا ڈیٹا مکمل کرلیا۔ سندھ میں 9.76 ملین میں سے 9.56 ملین گھرانوں کے افراد کا ڈیٹا حاصل کیا جاچکا ہے۔