جیکب آباد : دیرینہ دشمنی ۔۔ 8افراد جاں بحق

Apr 10, 2021 | 11:39:AM
دو گروپوں میں تصادم
کیپشن: دو گروپوں میں تصادم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں قبائلی جھگڑے نے خاتون اور بچوں کو بھی نہ بخشا، فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق جلبانی کٹوہر قبائل کے درمیان عرصہ دراز سے جاری خونریز تصادم ہفتہ کی صبح اس وقت شدت اختیار کرگیا جب باعث جلبانی قبیلے کے مسلح افراد نے اچانک کٹوہر قبیلے کے گاﺅں قابل کٹوہر پر دھاوا بولا اور مخالف قبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

شدید فائرنگ کے نتیجے میں کٹوہر قبیلے کے چھ افراد مارے گئے، مارے جانے والوں میں ایک ہی خاندان کے باپ بیٹا، بہو اور تین بچے شامل ہیں۔بعد ازاں کٹوہر قبیلے کے مسلح افراد نے اپنے پیاروں کا بدلہ لینے کیلئے تحصیل گڑھی سے ملحقہ ضلع قمبر شہداد کوٹ کے تھانہ سنجر بھٹی کی حدود میں جلبانی قبیلے کے گا ﺅں پر حملہ کیا اور دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا، دو افراد کے قتل کے بعد دونوں قبائل کے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

واقعے کے بعد پولیس نے مقتولین کی لاشیں تعلقہ اسپتال گڑھی خیرو اور قمبر شہداد کوٹ اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاحال نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج ہوسکا ہے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ اتنی شدید تھی کہ اہل علاقہ اپنے گھروں میں محصور ہوکردہ گئے، واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور علاقے میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے۔واضح رہے کہ جلبانی کٹوہر قبائل میں عرصہ دراز سے چلنے والے خونریز تصادم کے باعث اب تک نو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے، آج کے دلخراش واقعے کے بعد قبائلی جھگڑے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد اب 17 ہوگئی ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق دونوں قبائل کے درمیان عرصہ دراز سے جاری جھگڑے کے باعث تھانہ پنہوں بھٹی کا وسیع علاقہ نوگو ایریا بنا ہوا ہے اور کھلے عام مسلح افراد اسلحہ سے لیس ہوکر دندناتے پھرتے ہیں جبکہ پولیس خوف کے باعث ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتی۔
 یہ بھی پڑھیں:      مرید کے :بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم،5 مسافر جاں بحق