بھارت کو الگ گیندیں دی جارہی ہیں، سابق پاکستانی کرکٹر کے الزام پر شامی بھی بول پڑے

Nov 09, 2023 | 12:56:PM
بھارت کو الگ گیندیں دی جارہی ہیں، سابق پاکستانی کرکٹر کے الزام پر شامی بھی بول پڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر محمد شامی نے سابق پاکستانی کرکٹر حسن رضا کے آئی سی سی اور بی سی سی آئی پر جانبداری کے الزامات پر سخت ردعمل دیدیا۔

خیال رہے کہ چند دن قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن رضا نے کہا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ جب بھارتی ٹیم بلے بازی کرتی ہے تو وہ واقعی اچھی بلے بازی کرتے ہیں اور جب بھارتی ٹیم بولنگ کرتی ہے تب گیند مختلف ہوجاتی ہے، اس کے علاوہ DRS بھی ان کے حق میں گیا،حسن رضا کا کہنا تھا کہ سراج اور شامی جس طرح گیند کو سوئنگ کر رہے تھے اس سے ایسا لگ رہا تھا کہ آئی سی سی یا بی سی سی آئی انہیں دوسری اننگز میں مختلف اور مشکوک گیندیں دے رہے ہیں، گیند کا معائنہ کرنے کی ضرورت ہے، سوئنگ کیلئے گیند پر کوٹنگ کی ایک اضافی تہہ بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ،بازش ہوئی تو کیا پاکستان کو فائدہ ہو گا؟اہم خبر جانیے

بھارتی بولر محمد شامی نے حسن رضا کے وائرل کلپ کی ویڈیو انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کی اور لکھا ’’شرم کرو، کھیل پر فوکس کرو نہ کہ فالتو بکواس پر، کبھی تو دوسروں کی کامیابی کو انجوائے کیا کرو‘‘ یہ آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے، آپ کا لوکل ٹورنامنٹ نہیں، آپ کھلاڑی ہی تھے نہ؟