موسم کی صورتحال, محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

Nov 09, 2022 | 11:51:AM
موسم کی صورتحال, محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی
کیپشن: بارش
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

خیبرپختونخوا میں چترال،دیر،  سوات،  بونیر،  مالاکنڈ، شانگلہ، ناران، کوہستان، ایبٹ آباد میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے ۔مانسہرہ ، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، بالاکوٹ، وزیرستان، بنوں ، کوہاٹ، کرک ، ٹانک، وانا، ڈیرہ اسماعیل خان اور  کرم میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے ۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پہاڑوں پر  برفباری   کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم،اٹک ، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب بھکر، گوجرانوالہ ،گجرات، لاہور، نارووال، سیالکوٹ، قصور، ساہیوال، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں کوئٹہ ، بارکھان، پشین، سبی، کوہلو، لورالائی، مستونگ،زیارت ،چمن، مو سی ٰ خیل،ژوب، قلعہ سیف اللہ   اور   قلعہ عبد اللہ  میں گرج چمک اور تیز ہوا ؤں کے ساتھ چند مقامات پر   بارش  کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر  برفباری کا امکان ہے۔