ایک اور مقدمہ میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Mar 09, 2023 | 15:31:PM
ایک اور مقدمہ میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کوئٹہ کی عدالت نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کےکیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا ہےکہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو  حاضر کیا جائے۔ 
 

عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل شہری عبدالخلیل کاکڑ کی جانب سے درج کرائےگئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا تھا  کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے افسران کے خلاف بلاجواز اشتعال انگیز تقاریر کرکے نفرت پھیلائی۔

ضرور پڑھیں :لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکم معطل کر دیا

عمران خان نےگزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے  مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر  بھی کی تھی۔

دوسری جانب عمران خان کی عبوری ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے،عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان شامل تفتیش ہو جائیں گے،  ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا ہے کہ اِن سے کہیں کسی ایک کیس کا تو ٹرائل آگے بڑھنے دیں،چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ وقت اس لئے دے رہا ہوں کہ شامل تفتیش ہونا ہے۔