نگران حکومت پنجاب سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم

Jun 09, 2023 | 12:03:PM
 نگران حکومت پنجاب سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) پنجاب کی نگران حکومت اور ینگ ڈاکٹرز میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور میں نگران وزیراطلاعات عامر میر اور وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرزکے نمائندوں نے کہا کہ ہیلتھ پروٹیکشن بل کے نفاذ اور ہسپتالوں میں سیکیورٹی سمیت ان کے دیگر مطالبات مان لیے گئے ہیں اس لیے وہ ہڑتال ختم کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور بار نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

نگران وزیراطلاعات عامر میر نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

مشیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں اے ایس ایف کی طرز پر سکیورٹی فورس بنارہے ہیں، چلڈرن ہسپتال میں 19 مقامات پر سکیورٹی کی خامیاں ہیں جنہیں دور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ پروٹیکشن بل کو منظوری کے لیے کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور زخمی ڈاکٹرز اپنے اوپرتشدد کی درخواست دیں کارروائی کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: شرپسندوں اور انہیں اکسانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا: محسن نقوی

ینگ ڈاکٹرز کی 8 روز جاری رہنے والی ہڑتال ختم ہونے پر ٹیچنگ ہسپتالوں کے آوٹ ڈورز میں علاج کی سہولت بحال ہو  گئیں۔ او پی ڈیز میں علاج کی بحالی پر مریضوں نے سکھ کا سانس لیا۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ینگ ڈاکٹرز نے بھی ہڑتال ختم کردی ہے۔