شرپسندوں اور انہیں اکسانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا: محسن نقوی

Jun 09, 2023 | 10:41:AM
شرپسندوں اور انہیں اکسانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا: محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شرپسندوں اور انہیں اکسانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا اور مفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سانحہ 9 مئی کےواقعات میں ملوث شرپسندوں کیخلاف قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور شرپسندوں کیخلاف پراسیکیوشن کے عمل پر پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پراسیکیوشن،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سمیت سیکرٹری اطلاعات، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، آئی جی جیل خانہ جات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

آئی جی پنجاب نے شرپسندوں کیخلاف کارروائیوں بارے بریفنگ دی کہ  9مئی کے واقعات میں ملوث مزید 1163 شرپسندوں کا ڈیٹا بیس مل گیا ہے اور سائنٹیفک انداز سے 1163 شرپسندوں کی شناخت کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ جس پر انہوں نے مفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا۔

محسن نقوی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ مفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، آخری شرپسند کی گرفتاری تک تعاقب جاری رکھا جائے، پولیس پراسیکیوشن کو بہترین کوآرڈینیشن کیساتھ کیسوں کی پیروی کرے، کسی گناہ گار کو چھوڑنا نہیں اور بے گناہ کو پکڑنا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس، عدالت نے پولیس کو  چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا

شرپسندوں کیخلاف پراسیکیوشن کومزید موثر انداز میں آگے بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہوں نے حکم جاری کیا کہ  کسی شرپسند سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، شرپسندوں اورانہیں اکسانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔