وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل

Jun 09, 2022 | 11:38:AM
رانا ثنااللہ،وزیر داخلہ،لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: لاہور کی سیشن کورٹ نے رانا ثنا اللہ اور پولیس افسران کے خلاف لانگ مارچ کے حوالے سے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ، سی سی پی او اورڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل کردیا۔

  عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ لاہور کی سیشن کورٹ نے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کے معاملے پر رانا ثناءاللہ اور پولیس افسران پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چودھری حسین الٰہی کا مسلم لیگ ق چھوڑنے کا اعلان 

کانسٹیبل محمد اسلم نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ لاہور سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے اس لئے کورٹ فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔