قدرت کا کرشمہ۔۔خاتون کے ہاں بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) قدرت کا کرشمہ، خاتون کے ہاں بیک وقت 10 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں 7 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کی 37 سالہ گوسیام تامارا سیٹھول نامی خاتون نے پیر کے روز پریٹوریہ کے ایک ہسپتال میں 7لڑکوں اور 3 لڑکیوں کو جنم دیا۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ تمام بچے زندہ ہیں مگر قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے اُن کا وزن کم ہے، ان بچوں کو چند ماہ کے لئے انکیبیوٹر پر رکھا جائے گا تاکہ وہ صحت مند ہوسکیں۔میڈیا سے بات کرتےہوئےبچوں کے والد نے کہا کہ تمام بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہوں، میری اہلیہ 7 ماہ اور 7 سات دن حاملہ رہیں، میرے لئے یہ لمحہ بہت جذباتی ہے۔سیتھول نامی خاتون نے حمل کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ آسان نہیں تھا، ڈاکٹروں نے اسے بڑا خطرہ قرار دیا ہوا تھا کیونکہ تمام بچوں اور مجھے اپنا بھرپور خیال رکھنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عید قرباں کب ہو گی۔۔۔؟