واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل ،نئے فیچر کا اضافہ کردیا گیا

Jul 09, 2023 | 21:08:PM
واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل ،نئے فیچر کا اضافہ کردیا گیا
کیپشن: واٹس ایپ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی کیو آر کوڈ سکین کرنے کی مشکل چھٹکارہ دلانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق اگر آپ واٹس ایپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر استعمال کرتے ہیں تو علم ہوگا کہ میسجنگ ایپ کے ویب ورژن پر لاگ ان ہونے کیلئے کیو آر کوڈ کوسکین کرنا ضروری ہوتا ہے،مگر اب میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ اس طریقہ کار کو بدلنے والی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسزکیلئے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورڑن میں ایک نیا فیچر لنک ود فون نمبر متعارف کرایا گیا ہے،اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ ویب پر کیو آر کوڈ سکین کئے بغیر اپنے اکاﺅنٹ کو استعمال کر سکیں گے،اس فیچر کا مقصد واٹس ایپ اکاﺅنٹ کو ویب ورڑن میں استعمال کرنے کا عمل آسان بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، 2 کرکٹرز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر مستقبل قریب میں اسے تمام صارفین کیلئے متعارف کرایا جائے گا،ابھی واٹس ایپ کی جانب سے ویب ورژن میں اکاﺅنٹ استعمال کرنے کیلئے کیو آر کوڈ سکین کرنے کو کہا جاتا ہے،اگر آپ واٹس ایپ بیٹا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ کیلئے یہ فیچر دستیاب ہو،اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے پہلے براﺅزر پر واٹس ایپ ویب کو اوپن کریں،وہاں دائیں جانب کیو آر کوڈ موجود ہوگا جبکہ بائیں جانب نیچے لنک ود فون نمبر کا آپشن ہوگا،اس آپشن پر کلک کرنے پر آپ سے فون نمبر پوچھا جائے گا،فون نمبر کے اندراج پر 8 ہندسوں کا کوڈ لکھا آئے گا جس کو واٹس ایپ کی موبائل ایپ پر لنکڈ ڈیوائس کے آپشن میں جاکر درج کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی اچانک بنی گالہ پہنچ گئے، وجہ کیا بنی؟ اہم خبر آگئی