مایہ ناز بھارتی بولر محمد شامی کو کھیلوں کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

Jan 09, 2024 | 20:04:PM
مایہ ناز بھارتی بولر محمد شامی کو کھیلوں کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نواز دیا گیا
کیپشن: اس تقریب میں محمد شامی کے علاوہ مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 269 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
سورس: Indian Express
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں بھارتی ٹیم کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو کھیلوں کے سب سے بڑے ’ارجن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی صدر دروپدی مرمو نے انہیں کھیل کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا۔ محمد شامی کو یہ ایوارڈ بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔

محمد شامی ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اعزاز ملنا خواب کے سچ ہونے کی طرح ہے، لوگوں کی پوری عمر گزر جاتی ہے لیکن وہ اس ایوارڈ کو حاصل نہیں کر پاتے‘۔

اس تقریب میں محمد شامی کے علاوہ مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 269 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔