وہ گھڑی جس نے نوجوان کو گہرے سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا

Jan 09, 2024 | 09:22:AM
وہ گھڑی جس نے نوجوان کو گہرے سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے گہرے سمندر میں پھنسے ایک شخص کو اس کی ہاتھ میں بندھی گھڑی نے ڈوبنے سے بچایا اور وہ بحفاظت کنارے تک پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میں 24 گھنٹے سے سمندر میں پھنسے شخص کو ان کی گھڑی کی چمک سے ریسکیو کر لیا گیا ہے، انھوں نے یہ بتانے کے لیے کہ وہ مصیبت میں ہیں، اپنی گھڑی سے اشارہ دیا۔
اس دوران سمندر کی لہریں اسے بہا کر کہیں سے کہیں لے گئیں، تاہم قبل اس کے کہ وہ ڈوب جاتا اس کے ہاتھ میں گھڑی سے اسے نہ صرف ڈوب کر مرنے سے بچا لیا بلکہ وہ اسی گھڑی کی وجہ سے کنارے تک بحفاظت پہنچنے میں بھی کامیاب رہا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شہری جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے وہ اپنی کشتی میں اکیلے ماہی گیری کرنے گیا تھا۔ اس دوران ایک بڑی مچھلی کو پکڑنے کے چکر میں کشتی اُلٹ گئی۔

 پولیس کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ نوجوان نے سمندر میں پوری رات گزاری اور اس دوران ایک خطرناک شارک سے بھی اس کا سامنا ہوا۔ اس نے زندگی بچانے کے لیے 55 کلومیٹر دور واقع جزیرے ایلڈرمین تک تیرنے کی کوشش کی تھی لیکن کامیاب نہ ہوسکا اور لہروں کے تھپیڑے اسے مزید دور لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی جانے والی بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی

تاہم مذکور شخص جب اپنی زندگی سے مایوس ہو چکا تھا تو تین ماہی گیر اپنی کشتی میں اسے بچانے کے لیے آن پہنچے اور اسے بحفاظت ریسکیو کر کے لے آئے۔

اس حوالے سے مذکورہ شخص کو گہرے سمندر سے واپس لانے والے ماہی گیروں ٹیلر، مائیک اور جیمز پولیس کو تفتیش کے دوران بتایا کہ سمندر کے سفر پر تھے جب انہوں نے پانی پر غیر معمولی روشنی چمکتی دیکھی اور جب وہ اس روشنی کے قریب گئے تو وہاں ایک آدمی سمندر میں پھنسا ہوا تھا جس کی کلائی پر بندھی گھڑی سے منعکس ہوتی سورج کی روشنی سے ہم اس کی جانب متوجہ ہوئے۔