سعودی عرب کا تاریخی شہر العلا دنیا کے 7 عجوبوں کی فہرست میں شامل

Jan 09, 2023 | 15:52:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سعودی عرب کا تاریخی شہر العلا دنیا کے 7 عجوبوں کی فہرست میں شامل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سعودی عرب کے شمال میں واقع ثقافتی شہر العلا کو 2023 کے دنیا کے سات عجائب میں شامل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہونے کے باوجود کچھ عرصہ پہلے تک اس جگہ کے متعلق جزیرہ نما عرب سے باہر بہت کم لوگ جانتے تھے یا بہت کم لوگون نے اس جگہ کو دیکھ رکھا تھا۔

2023 کے عجائب کی فہرست مرتب کرنے والے ایوارڈ یافتہ سفرنامہ نگار آرون مِلر کے مطابق جب 2022 کے آخر میں اس جگہ کو سرکاری طور پر سیاحوں کےلیے کھولا گیا توعرب کی 2 لاکھ برس پُرانی تاریخ سامنے آئی۔

العلا سعودی عرب کے شمال مغربی صحرا میں واقع ہے جس زیادہ تر حصہ ابھی بھی غیر دریافت شدہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس علاقے کا صرف 5 فی صد حصہ کی کھدائی کی گئی ہے۔

یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج قرار دیے گئے مقام الحجر چٹانوں کو کاٹ کر بنائے جانے والے مقبروں کی وجہ سے مشہور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کو یادگار بنانے کے لیے دلہن کا انوکھاقدم،ویڈیووائرل

العلا کے ساتھ آرون مِلر نے فرانس کے مونٹ سینٹ مائیکل، ارجنٹینا کے پیریٹو مورینو گلیشیئر، بھوٹان کے ٹائیگرز نیسٹ مونیسٹری، ترکیہ کے کیپاڈوچیا، برطانئی کی لیک ڈسٹرکٹ اور جنوبی افریقا کی سارڈائن رن کو 2023 کے سات عجائب کی فہرست میں شامل کیا۔