صحرائے تھر کا قدیم مندر، آج بھی گزرے دور کی داستان سناتا ہے

Jan 09, 2023 | 15:37:PM
صحرائے تھر کا قدیم مندر، آج بھی گزرے دور کی داستان سناتا ہے
کیپشن: مندر
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ کے سرحدی ضلع تھر کا ایک حصہ ’’پارکر‘‘ بھی ہے ،جو جغرافیائی اور ثقافتی طور اپنی الگ حیثیت کا حامل ہے۔ نگر پارکر میں واقع ایک مندر ہےجو جین دھرم کے لوگوں نے سنگ مر مر کے پتھروں سے ملتے جلتے پتھروں کوتراش کر بنایا تھا جس کا نام  گوڑی مندر ہے۔ان پتھروں کی شفافیت ، تراشے اور انمٹ نقوش آج بھی گزرے دور کے ذہین اور محنت کش لوگوں کی داستانیں سناتے ہیں۔یہ مندر نگرپارکر شہر سے تقریباً 30کلو میٹر پھیلے گوڑی نامی گائوں میں قائم ہیں یہی وجہ ہے کہ اس گوٹھ کا نام بھی گوڑی پڑ گیا ۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

مندرمیں داخل ہوتے ہی ،جنوب کی سمت ایک ایسامقام آتاہے ،جہاں چار، پانچ کوٹھیاں قائم ہیں ،جن پر بنی ہوئی نقش نگاری، طرز تعمیر، دیکھنے والوں کو کئی سو سال پیچھے لے جاتا ہے۔عمارت میں استعمال ہونے والا ہر پتھر تیرہ فیٹ موٹا ، تین فیٹ لمبا اورچوڑا، ڈیڑھ فیٹ اونچا ہے۔عمارت کی تعمیر و سادگی میں چٹسالی کا کام اس قدر نفاست سے کیا گیا ہے، کہ اسے فن تعمیرات کا اعلیٰ نمونہ کہا جا سکتا ہے۔