کراچی: کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

Jan 09, 2021 | 11:48:AM
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ہارون آباد کی کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔ریسکیو کی 6 گاڑیوں نے  آگ بجھانے  کے عمل میں حصہ لیا،متعدد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا ہارون آباد فیکٹری میں آتشزدگی کے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس کے باعث متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کرکے  جسے طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آگ کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں، رینجرز کے جوانوں نے  فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ مل کر آگ بجھانے میں  حصہ لیا جبکہ ایم ڈی واٹربورڈ نے کرش پلانٹ، نیپا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر ہنگامی حالت نافذ کی۔کئی گھنٹے کی تگ و دو کے بعد بالآخر آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مزید کسی ناخوشگوار سانحے سے بچنے کے لئے مقامی انتظامیہ نے فیکٹری کےقریب واقع پیٹرول پمپ کو  بھی بند کروادیا تھا ، اس کے علاوہ متصل دیگر فیکٹریوں اور گوداموں کو بھی خالی کرایا گیا۔ریسکیو حکام نے مہارت کے ساتھ فیکٹری کے اندر  کام کرنے والے افراد کو سیڑھیوں کی مدد سےبحفاظت باہر نکالا۔