چین میں کورونا وائرس جانور سے پھیلنے کے شواہد نہیں ملے، عالمی ادارہ صحت

Feb 09, 2021 | 23:48:PM
چین میں کورونا وائرس جانور سے پھیلنے کے شواہد نہیں ملے، عالمی ادارہ صحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چین میں موجود عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم نے کہا ہے کہ ابھی کورونا وائرس کے کسی جانور سے پھیلنے کے شواہد ابھی تک نہیں ملے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کورونا وائرس کی ابتدا کی تحقیق کیلئے چین کے شہر ووہان میں موجود ہے جہاں اس نے جانوروں کے گوشت کی خرید و فروخت والی مارکیٹ اور دیگر مقامات کا جائزہ لیا۔
ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کا کہنا تھا کہ ووہان میں دسمبر 2019 سے پہلے کورونا کا کوئی کیس آنے کے شواہد بھی نہیں ملے ہیں۔ وائرس کے چین کی لیب سے پھیلنے والا مفروضہ بھی خارج از امکان ہے۔ 
 یادرہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کورونا کو چینی وائرس قرار دے چکے ہیں جبکہ طب کے شعبے سے وابستہ کئی افراد بھی وائرس کی وجوہات معلوم کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔