پی ڈی ایم صرف مفادات کی سیاست کررہی ہے،شاہ محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی دکان چمکانے کیلئے اداروں پر تنقید اپوزیشن کا وتیرہ ہے، پی ڈی ایم صرف مفادات کی سیاست کر رہی ہے، یہ صرف لوٹ مار کا پیسہ بچانا چاہتے ہیں، سینٹ الیکشن کے حوالے سے عدالتی رہنمائی کا احترام کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مفادات ایک طرف ہیں اور ان کی سیاست دوسری طرف، ہم نے اپوزیشن کو چارٹر آف ڈیموکریسی کے مطابق موقع فراہم کیا، اپوزیشن بتا دے کہ ان کے مفادات، میثاق جمہوریت سے مطابقت نہیں رکھتے، پی ڈی ایم میں شامل کچھ عناصر سیاسی دکان چمکانے کیلئے اداروں پر تنقید کر رہے ہیں، اداروں پر بلاوجہ تنقید سے دشمن کے بیانیہ کی حمایت کی جا رہی ہے، پی ڈی ایم کے بعض لوگ بچگانہ بیانات دے رہے ہیں۔سپریم کورٹ ہماری درخواست پر جو رہنمائی فرمائے گی ہم اس کا احترام کریں گے۔