2022 میں کن پاکستانی یوٹیوبرز نےمقبولیت حاصل کی؟یوٹیوب نےفہرست جاری کر دیں

Dec 09, 2022 | 17:41:PM
فائل فوٹو
کیپشن:  2022 میں کن پاکستانی یوٹیوبرز نےمقبولیت حاصل کی؟یوٹیوب نےفہرست جاری کر دیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )یوٹیوب نے سال 2022ء کے ٹاپ 10 پاکستانی یوٹیوبرز کی فہرست جاری کردی، اس فہرست کے مطابق تفریحی اور مزاح سے بھرپور مواد کی بناء پر یوٹیوب چینل Maaz Safder World سرفہرست جبکہ Ducky Bhai دوسرے نمبر پر رہا۔

پاکستان میں یوٹیوب پر مختلف اقسام کے مواد جن میں کھانوں کی ترکیبیں، تفریح ، بیوٹی پروڈکٹس کی تشہیری ویڈیوز، مزاح، ٹیکنالوجی کی ویڈیوز سمیت اعلیٰ معیار کے مواد نے سال بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے ۔

یو ٹیوب پر 2022 میں ان پاکستانی یوٹیوبرز نے حکمرانی کی۔


Maaz Safder World

Ducky Bhai

Ijaz Ansari Food Secrets

Salman Noman

BaBa Food RRC

Shaz Safder World

Sistrology

Zulqarnain Sikandar

Mr How

Naya Pakistan

Maaz Safder World

معاذ صفدر 

معاذ صفدر مواد کے تخلیق کار اور مشہور شخصیت ہیں، جنہوں نے اپنے یوٹیوب چینل Maaz Safder World کے ذریعے شہرت حاصل کی، وہ اپنی خاندانی اور روزمرہ زندگی کی سرگرمیوں پر ویڈیو بناکر پوسٹ کرتے ہیں۔انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل جنوری 2020 میں شروع کیا اور پہلی ویڈیو فروری 2020 میں پوسٹ کی ۔

2022 میں 470+ ویڈیوز پر 6,903,660 ویوز کے ساتھ ان کے 2 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

 ڈکی بھائی

سعد الرحمان پاکستانی یوٹیوب اسٹار ہیں جو یوٹیوب پر ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں۔ انہوں نے اپنے چینل ڈکی بھائی پر پیروڈیز، مزاحیہ کالز اور سوشل میڈیا کمنٹری سے مقبولیت حاصل کی ہے۔

انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل فروری 2017 میں شروع کیا، 2022 میں 1,615,128 ویوز کے ساتھ 4.15 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

اعجاز انصاری

اعجاز انصاری کھانے کی ترکیبیں بتانے والے شیف ہیں جو یوٹیوب پر روایتی پاکستانی اور مغربی کھانوں کی ترکیبوں کیلئے مشہور ہیں۔

اعجاز انصاری کے یوٹیوب چینل پر 4.8 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

سلمان نعمان:

سلمان نعمان پاکستان کے مقبول ٹک ٹاک ستاروں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔ وہ ٹک ٹاک سے یوٹیوب پر منتقل ہوئے اور شارٹس سے اس پلیٹ فارم پر کافی کامیابی حاصل کی۔

ان کے 10.5 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

رمیش رضوان چوہدری 

رمیش رضوان چوہدری بابا فوڈ آر آر سی کے شیف اور یوٹیوبر ہیں۔ بابا فوڈ آر آر سی بھی کھانے کی ترکیب کا ایک چینل ہے جو روایتی کھانوں کی ترکیبوں کے ساتھ ساتھ صحتمند خوراک اور میٹھے کی ترکیب بھی شئیر کرکے اپنے ناظرین سے مظبوط رشتہ بناتے ہیں۔

بابا فوڈ آر آر سی چینل پر 3.63 ملین سے زائد سبسکرائبزر ہیں۔

شاز صفدر 

شاز صفدر ایک پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار ہیں جنہوں نے ٹک ٹاک کے ذریعے مقبولیت حاصل کی ہے، وہ شروع میں صرف اپنے بھائی Maaz Safdar کے چینل پر نظر آتے تھے لیکن جلد ہی انہوں نے اپنے چینل کیلئے مواد بنانا شروع کردیا اور فالوورز حاصل کئے۔

ان کے فی الحال 761K سبسکرائبرز ہیں۔

سسٹرولوجی

**Sistrology ** ایک یوٹیوب چینل ہے جسے 5 بہنیں چلاتی ہیں۔
وہ مزاح سے بھرپور ویڈیوز، فیملی وی لاگز اور ٹریول وی لاگز وغیرہ بنا کر یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بک پر شیئر کرتی ہیں، ان کے مواد کو پاکستانیوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

یہ 5 بہنیں پاکستان کے بہترین یوٹیوبرز میں سے ایک ہیں جن کے یوٹیوب پر 1.47 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

ذوالقرنین سکندر

ذوالقرنین سکندر ایک شاندار اور سب سے زیادہ پسند کئے جانیوالے پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں جو بہت کامیابی سے یوٹیوب چینل چلا رہے ہیں۔ انہوں نے ٹک ٹاک ویڈیوز سے مقبولیت حاصل کی۔

وہ یوٹیوب پر 1.35 ملین سبسکرائبرز حاصل کر چکے ہیں۔

مسٹرہائوں

یہ ایک ٹیکنالوجیکل ایجوکیشن کا چینل ہے، جسے پاکستانی نوجوان ملک ہاجر چلاتے ہیں، وہ آن لائن پیسہ کمانے کے ذرائع اور مواقعوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں، اب تک وہ ہزاروں لوگوں کو آن لائن پیسہ کمانے کے طریقے سکھانے میں کامیاب رہے ہیں۔

ان کے یوٹیوب چینل پر 1.05 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

نیا پاکستان

اس چینل پر پاکستان کے حالات حاضرہ اور عوامی سوال و جواب کے بارے میں ہلکے پھلے انداز میں ویڈیوز کے ذریعے متحرک اور معلوماتی کہانیاں پیش کی جاتی ہیں۔

اس چینل کے 2.89 ملین سبسکرائبرز ہیں۔