الیکشن کمیشن کا اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کا فیصلہ

Dec 09, 2021 | 19:31:PM
الیکشن کمیشن، اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، ایم وی ایم، استعمال کا فیصلہ
کیپشن: ای وی ایم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کی فراہمی کیلئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خط لکھ دیا،الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس ٹیکنالوجی سے 3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو خط کہاگیاہے کہ صدارتی آرڈیننس کے بعد بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کولازمی قراردیاگیا ہے،اسلام آباد میئر کی نشست پر3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال ہوں گی ،تمام پولنگ بوتھز کیلئے 3100 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کو ”ڈنڈا “پڑ گیا۔۔کس نے مارا؟لیگی رہنما کی دھاکے دار پریس کانفرنس
ذرائع کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں صرف میئر کی نشست کے انتخاب میں ای وی ایم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا،میئر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن 800 پولنگ سٹیشنز کے تمام پولنگ بوتھ پر ای وی ایم استعمال کرے گا،الیکشن کمیشن 800 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بیک اپ کیلئے رکھے گا۔خط میں کہاگیاکہ وزارت سائنس رسک مینجمنٹ، سکیورٹی میکنزم، سرٹیفکیشن سمیت پولنگ سٹاف کو تربیت دے ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پراجیکٹ مینجمنٹ ، سپورٹ سروسز، مشینوں کی پروڈکشن، مشینوں کی ٹیسٹنگ ، کوالٹی کنٹرول مانگا ہے،الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس سے ای وی ایم کے علاوہ تکنیکی سپورٹ مانگی ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عوام کو 420 وولٹ کا جھٹکا دیدیا، فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگا