حکومت کا جمعہ کو ہاف ڈے، ہفتہ اور اتوار کو مکمل تعطیل کا اعلان

Dec 09, 2021 | 01:11:AM
یو اے ای، ہفتے، ڈھائی دن چھٹی کا اعلان
کیپشن: دفاتر بند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے ہفتے میں ڈھائی دن چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاتر میں اب صرف ساڑھے چار دن کام ہوا کرے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملازمین کے اوقات کارکیلئے نیا شیڈول متعارف کرایا ہے جس کے تحت ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوا کرے گی جبکہ جمعے کو صرف ساڑھے چار گھنٹے کام ہوا کرے گا۔
دفتری اوقات کار پیر سے جمعرات صبح ساڑھے 7 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں جب کہ جمعے کے روز کام ساڑھے گیارہ بجے تک ہوا کرے گا۔ ملازمین جمعے کے روز ورک فرام ہوم بھی کرسکتے ہیں۔اوقات کار میں تبدیلی کا مقصد ملازمت اور خاندان کے درمیان توازن کو بہتر بنانا ہے جس سے ملازمین کی پیداواری صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
وفاقی حکومت کے تمام محکموں میں ان اوقات کار کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی پورے سال یو اے ای میں نماز جمعہ کے خطبے کے لیے وقت سوا ایک بجے مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی شادی کیسے ناکام ہوئی؟اداکارہ نتاشا حسین کےدوسری شادی کے 25سال بعد اہم انکشافات