بھارت یورپی یونین کی ویب سائٹ پر پاکستان مخالف مواد کی تشہیرکرنے لگا

Dec 09, 2020 | 23:05:PM
بھارت یورپی یونین کی ویب سائٹ پر پاکستان مخالف مواد کی تشہیرکرنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)یورپی یونین کی نئی ویب سائٹ ای یوکرونیکلزپرممبرز یورپی پارلیمنٹ کے ذریعے پاکستان کےخلاف موادکی تشہیرہونے لگی۔ویب سائٹ ای یوکرونیکلزپرشائع ہونےوالے بہت سے کا لم یورپی قانون سازوں اور ایسے صحافیوں کے نا موں سے غلط طورپرمنسوب کئے جا تے ہیں جوبظاہرموجودہی نہیں۔
تفصیلات کے مطا بق ای یوڈس انفولیب کا کہنا ہے کہ یہ ویب سائٹ ہندوستان کی پاکستان کیخلاف بین الاقوامی اثرو رسوخ کی مہم میں نیااضافہ ہے۔ بھارتی ادارہ شری واستو گروپ اس کی پشت پناہی کررہاہے۔ پاکستان اور چائنہ مخالف موادکودوسری ویب سائٹس سے لے کرہندوستان میں لاکھوں افرادکے پڑھنے کےلئے اس کودوبارہ شائع کیا جاتا ہے۔ای یو ڈس انفو لیب کے مطابق بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی بھی ویب سائٹ کے مواد کی اپنے ملک میں تشہیرکرتی ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان مخالف بیانیے کو بھارت اور یورپی یونین میں بڑھاوا دیا جاتا ہے۔