محرم الحرام کا چاند نظر آگیا۔یوم عاشور 19اگست کوہو گا

Aug 09, 2021 | 21:41:PM
محرم الحرام کا چاند نظر آگیا۔یوم عاشور 19اگست کوہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )محرم الحرام کا چاند نظر آگیا۔یوم عاشور 19اگست بروز جمعرات ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزادکی زیرصدارت محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا ،اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی ارکان، محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان شریک ہوئے،

 صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈ کواٹررز پر منعقد ہوئے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ محرم الحرام کا چاند نظر آگیا،یوم عاشور19 اگست جمعرات کو ہو گی۔

خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے پیر کی شام کو محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات کی پیشگوئی کی تھی۔

ٹیگز: