9 بجے کی ہیڈ لائنز

Sep 08, 2023 | 09:13:AM
9 بجے کی ہیڈ لائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1.سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن سے متعلق فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا،5رکنی لارجر بینچ نے حکومتی اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کیا،،چیف جسٹس ،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر حکومت نے اعتراض اٹھائے تھے،حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں آڈیو لیکس انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا،5رکنی لارجر بنچ نے کمیشن کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔
2.وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ، آرمی چیف، عسکری قیادت ،وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز شرکت کریں گے،اجلاس میں دوست ممالک سے آنے والی سرمایہ کاری اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔
3.آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس،قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بریفنگ ،شر کا کا دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے مکمل طاقت سے نمٹنے کے عزم کااظہار،اعلامیے میں کہاگیاہے کہ ریاستی اداروں اور عوام میں خلیج پیدا کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،مذموم پروپیگنڈا کرنے والے عناصر مزید رسوائی کا شکار ہوں گے۔
4.وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شوگر بحران پر بڑایکشن ، غلط بیانی اور مس کنڈکٹ پر سیکریٹری خوراک زمان وٹو کی چھٹی کرادی ،سیکریٹری آبپاشی واصف خورشید کو سیکرٹری خوراک کا اضافی چارج دے دیا گیا، محسن نقوی کا چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کو جامع انکوائری کا حکم۔

دیگر کیٹیگریز: مقبول ترین