حکومت کے گھر جانے کا وقت آگیا، چڑیا نے پیشنگوئی کر دی

Sep 08, 2022 | 15:44:PM
نجم سیٹھی شو ,آرمی چیف,نواز شریف, آصف زرداری , اسحاق ڈار ,24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کپتان کی چال کامیاب،حکومت کے گھر جانے کا وقت آگیا،نجم سیٹھی کی چڑیا نے پیشنگوئی کر دی۔

پرگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے  نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ٹیبل پر ایک پلان رکھا گیا ہے کہ یہ حکومت گھر چلی جائے اور الیکشن  کی جنوری یا فروری میں تاریخ دے دی جائے،یہ مارچ بھی ہوسکتا ہے،عبوری حکومت بنادی جائے ،عبوری حکومت  ہی نئے آرمی چیف کی تقرری کرے گی جس پر عمران خان کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔کیونکہ آرمی چیف کو  نواز شریف یا آصف زرداری نے نہیں لگایا ہوگا ۔عبوری حکومت تینوں مل کر بنائیں گے۔کسی ایک سٹیک ہولڈر کی رضا مندی کے بغیر یہ سسٹم چل نہیں سکتا ۔

ضرور پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ کے جج نے مریم نواز کی درخواست سننے سے معذرت کرلی

اس مہینے یا اگلے مہینے حکومت چلی جاتی ہے تو مریم نواز لندن چلی جائیں گی ،وہ نواز شریف کے ساتھ واپس آئیں گی ،ایک لاکھ لوگ اس کا استقبال کریں گے،عام انتخابات میں ایک پیغام جائے گا کہ پی ٹی آئی اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہیں ہے،عام انتخابات میں بھی کوئی بھی اکثریت نہیں لے سکے گا ،تمام جماعتیں اپنے حصے کے مطابق نشستیں لیں گی ۔یہ ایک سوچ ہے،عمران خان کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آن بورڈ ہیں ،عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ نواز شریف کو بھی بلا لیں ،عدالتیں نااہل یا اہل ہونے کا فیصلہ کریں گی ۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا ہے کہ  ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف  کہہ رہے ہیں نواز شریف آ رہا ہے تین ماہ سے وہ بھی یہی کہہ رہے ہیں میں بھی یہی کہہ رہا  ہوں وہ سوٹ کیس پیک کر کے بیٹھے ہیں ۔ وہ ایسے آئیں گے کہ جب ماحول ایسے ہوگاجس میں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی ان کو محفوظ راستہ ملے گاتا کہ وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں خواہ وہ پارٹی کو لیڈ کر سکیں ،ابھی جب تک ماحول نہیں بنتا تو وہ نہیں آئیں گے مگر جب ماحول بنتا ہے تو وہ آجائیں گے۔

اگر اب اسحاق ڈار  آتے ہیں اور خبر آتی ہے کہ اگلے مہینے نوازشریف صاحب بھی آ رہے ہیں تو اس کا یہ مطلب ہو گا کہ اسحاق ڈار  کا اکیلے آنا اور کے بعد نواز شریف کا واپس آنا کچھ ماحول تبدیل ہو رہا ہے کچھ انڈر سٹینڈنگ ہو رہی ہے جس کی بنیاد پر وہ واپس آ رہے ہیں ۔ پہلی بات کیوں کے ان کا تعلق الیکشن کے ساتھ ہے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ الیکشن کا امکان ہے تو الیکشن کا امکان بھی نظر آنا چاہیے ۔