سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم،حکومت نے بڑی چھوٹ دیدی

Sep 08, 2022 | 14:48:PM
مریم اورنگزیب , میاں محمد شہبازشریف ,وزارت خزانہ ,ایف بی آر ,ایس آراو,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیلاب متاثرین میں امداد ی سامان تقسیم کرنے والے اداروں کو بڑی چھوٹ مل گئی ۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا کہ وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کی ہدایت پروفاقی کابینہ نے30 اگست کو سیلاب متاثرین کے امدادی سامان پر ٹیکس استثنیٰ کی منظوری دی تھی۔

ضرور پڑھیں : سیلاب زدہ خواتین اور بچوں کے لیے بڑا قدم

مریم اورنگزیب نےبتایا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے مچھردانیوں، کشتیوں سمیت تمام اشیا کو ٹیکس استثنیٰ حاصل ہے۔اس حوالے سے وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے عمل درآمد کا ‘ایس آراو’ بھی جاری کردیا تھا۔

ٹویٹ میں بتایا گیا کہ ضابطے کے تحت فلاحی و مخیر افراد کو ‘این ڈی ایم اے’ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔