بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈکوچوتھے ٹی 20 میں شکست۔۔سیریز نام کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بنگلہ دیش نے چوتھے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم نے 94رنز کا ہدف آخری اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمد اللہ 43 اور محمد نعیم 29 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عا مر لیاقت کی خون میں لت پت تصویر ۔۔حقائق سامنے آگئے
نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 93رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ 46رنز بناکر نمایاں رہے،نیوزی لینڈ کے صرف تین بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور نسیم احمد نے چار ،چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش کو پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں تین ،ایک کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔