7ہزار647سائٹس بلاک،نظر ثانی سوشل میڈیا رولز  نوٹیفکیشن دو ہفتوں میں جاری ہوگا

Oct 08, 2021 | 13:27:PM
قومی، اسمبلی، قائمہ ،کمیٹی، اجلاس
کیپشن: قومی اسمبلی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)پی ٹی اے حکام نے  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا ہےکہ  تین ماہ میں اسلام مخالف،فرقہ وارانہ مواد اور چائلڈ پورنو گرافی والی7ہزار 647 سائٹس بلاک کی گئیں ہیں.نظر ثانی شدہ رولز کا دو ہفتوں میں نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی اے نے جولائی سے ستمبر تک غیر اخلاقی ویڈیوز، اسلام اور ریاست مخالف لنکس کیخلاف اقدامات کی رپورٹ پیش کر دی ۔ پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ  تین ماہ میں 7ہزار647 سائٹس بلاک کی گئیں ہیں۔ جن میں اسلام مخالف 1104 سائٹس  ،فرقہ وارانہ مواد والی3ہزار سائٹس  جبکہ چائلڈ پورنو گرافی والی 2ہزار سائٹس بند کر دیں ہیں۔ سیکرٹری وزارت آئی ٹی نے کہا کہ نظر ثانی سوشل میڈیا رولز کی کابینہ منظور کر چکی ،نظر ثانی شدہ رولز کا دو ہفتوں میں نوٹیفکیشن جاری کریں گے ، انہوں نے کہا کہ نئے رولز میں پی ٹی اے کو زیادہ اختیار دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹی سےغلطی۔۔۔ کوئی بھی مرد میرا پارٹنر بننے کو تیار نہیں، لڑکی کی دہائی