راولپنڈی ٹریفک پولیس کی منفرد  کمپین ، سوشل میڈیا صارفین کو نیا مذاح مل گیا

Nov 08, 2023 | 16:14:PM
راولپنڈی ٹریفک پولیس کی منفرد  کمپین ، سوشل میڈیا صارفین کو نیا مذاح مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک  کمپین کیلئے منفرد انداز اپنایا گیا ہے ، جسے لیکر سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہو رہی ہے ۔ 

راولپنڈی ٹریفک پولیس کے ایکس اکاؤنٹ (ٹویٹر ) پر  ہیلمٹ کی اہمیت  اجاگر  کرنے کیلئے ایک پوسٹ کی گئی ، جسے سوشل میؔڈیا صارفین  خوب داد دے رہے ہیں، سوشل میڈیا پوسٹ پر  ٹریفک پولیس نے لکھا کہ افسوس، مگر ایک معیاری ہیلمٹ، آپکو ٹائم آؤٹ ہونے سے بچا سکتا ہے۔ موٹرسائیکل سوار کیلئے ہیلمٹ ضروری ہی نہیں، لازمی بھی ہے۔

پوسٹ میں ٹریفک پولیس نے  تصویر سری لنکا کے کھلاڑی میتھیو ہیڈن  کی لگائی، جسے لیکر  سوشل میڈیا صارفین خوب اڑا رہے ہیں، دراصل اس سلوگن کے بیچھے سری لنکا اور بنگلا دیش میچ میں پیش آنے والا دلچسپ واقعہ ہے جس میں میتھیو ہیڈن بنا کوئی گیند کھیلے ہی آؤٹ ہو گئے تھے ، نہ ہی انہوں نے کوئی گیند کھیلی اور نہ ہی انہیں کسی حریف کھلاڑی نے آوٹ کیا بلکہ انہیں آؤٹ کروایا تو ایک ناقص ہیلمٹ نے ، یاد رہے کہ آئی سی سی رولز کے مطابق کسی بھی نئے آنے والے بلے باز کو 2 منٹ کے اندر اندر پہلی گیند کھیلنی ہو گی    یا کم سے کم  کریز پر کھڑا ہونا ہو گا، لیکن میتھیو ہیڈن ایسا نہ کر سکے ، کیونکہ جب وہ کریز پر آئے تو آتے ہی ان کے ہیلمٹ کی   سٹریپ ٹوٹ گئی جس کے باعث انہیں نیا ہیلمٹ منگوانا پڑا اور اس دوران 2 منٹ سے زیادہ ٹائم گزر گیا اور انہیں بنا کھیے ہی آؤٹ شمار کر لیا گیا۔

اس چیز کو بنیاد بناتے ہوئے اب راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے  یہ سلوگ استعمال کیا ہے ۔