محمد رضوان نے کرس گیل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

Nov 08, 2021 | 16:31:PM
محمد رضوان نے گرس کیل کا ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: محمد رضوان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کےبلے باز محمد رضوان ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

اسکاٹ لینڈ کے خلاف شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں محمد رضوان 15 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے تھے، محمد رضوان نے سال 2021 میں کھیلے گئے 23 انٹرنیشنلز ٹی ٹوئنٹی میچز میں 41 میچز کھیل کر ایک ہزار 666 رنز بناتے ہوئے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اُن سے قبل ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلے باز کرس گیل نے سال 2015 کے 36 میچز میں ایک ہزار 665 ٹی ٹوئنٹی رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا، اس کے علاوہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے سال 2016 میں 1614 رنز بنائے ہیں، جبکہ پاکستانی کپتان بابر اعظم چوتھے اور ساؤتھ افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز پانچویں نمبر پر ہیں۔

  یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ہونے والی ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ ٹین بلے بازوں میں محمد رضوان بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نذیر چوہان نے استعفا دیدیا