پشاور،منشیات کے خلاف احتجاج، صوبائی وزیر ایکسائز نے معاملے کا نوٹس لے لیا

May 08, 2023 | 23:37:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر ایکسائز منظور آفریدی ایکسائز دفتر پہنچ گے ،وزیر اعلی نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق  پولیس رویہ کے خلاف صوبے بھر کے سکواڈوں نے احتجاجا منشیات کے خلاف چیکنگ کابائیکاٹ کردیا۔

 صوبائی وزیر ایکسائز منظور آفریدی ایکسائز دفتر پہنچ گے ،معاملے کا نوٹس لے لیا  جبکہ آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی،صوبائی وزیر ایکسائز  نے کہا کہ "پولیس کی یہ زیادتی صرف دو ایکسایز  اہلکاروں کی ساتھ نہیں یہ پورے محکمہ کیساتھ  ہیں۔"

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایکسائز پر نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے،سپیشل برانچ کو حکم انتہائی شرمندہ حرکت ہیں، پولیس کو ایکسائزدہشتگرد نظر آنے لگے  ایکسائز کی پولیس سے زیادہ منشیات کاروائیاں ہیں۔"

ڈی جی ایکسائز نے کہا  کہ میں ایک آرڈر جاری کرونگا جس میں تمام ایکسائز اہلکار جہاں مرضی ہو صوبے میں ناکہ بندیاں کردیں گے۔

ڈی جی ایکسائز  نے مزید  کہا کہ ایس ایچ او چمکنی منشیات سمگلروں کے ساتھ ملوث ہے،اگر ان  دونوں میں ایس ایچ او کو معطل نہیں کیا تو ہمارا احتجاج مذید وسیع ہوگا۔