’پاکستان کے سیاسی امور اندرونی معاملہ ہے‘، آئی ایم ایف کا پی ٹی آئی کو جواب

Mar 08, 2024 | 13:41:PM
’پاکستان کے سیاسی امور اندرونی معاملہ ہے‘، آئی ایم ایف کا پی ٹی آئی کو جواب
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خط کا جواب دے دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سیاسی معاملات کو اندرونی معاملہ سمجھتا ہے اور ایسے معاملے میں مداخلت نہیں کرتا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف انتخابی تنازعے کے حل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور کاروبار، سرمایہ کاری اور ملازمتوں کے فروغ کی حمایت کرتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف حکومت پاکستان کیساتھ دوسرے جائزے کیلئےتیار ہے۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے عمران خان کے خط پر ردعمل میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹیکس چور مافیا پاکستان کو نقصان پہنچارہا ہے، ان کے خلاف کھڑے ہونے کا وقت آگیا:وزیراعظم

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو پی ٹی آئی کی جانب سے 28 فروری کو خط ملا جو پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق ہے۔

ایسٹر پیرز نے کہا کہ آئی ایم ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا مینڈیٹ معاشی مسائل تک محدود ہے لہٰذا آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔

اس حوالے سے نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہماری انگیجمنٹ کا مقصد مالی استحکام ہے، ہمارا مقصد شہریوں کے فائدے کیلئے پائیدار اور جامع ترقی ہے، ہمارا مقصد مضبوط پالیسیوں کے نفاذ کی حمایت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ دنوں آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا جس کی تصدیق انہوں نے خود کی تھی۔

عمران خان نے خط میں آئندہ بیل آؤٹ پیکج کے وقت پاکستان کے سیاسی استحکام کو مدنظر رکھنے کی درخواست کی تھی۔