نا اہلی کا خطرہ۔۔۔ فیصل واوڈا ہائیکورٹ پہنچ گئے

Mar 08, 2021 | 13:23:PM
نا اہلی کا خطرہ۔۔۔ فیصل واوڈا ہائیکورٹ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب سینٹر فیصل واوڈا نااہلی کے خطرے کے پیش نظر الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ممبر قومی اسمبلی اور نو منتحب سینٹر فیصل واوڈا نے سندھ ہائیکورٹ میں فوری حکم امتناع کی بھی استدعا کردی جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی فوری سماعت سے متعلق درخواست منظور کرلی، سماعت کل کے لئے مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے 24 فروری کے فیصلے کو چیلنج کیا۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کے برعکس میری درخواست مستردکی، الیکشن کمیشن کو میرے خلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں، میں نے اعتراض عائد کیا جیسے مسترد کردیا گیا۔یاد رہے کہ فیصل واوڈا کی دوہری شہریت پرالیکشن کمیشن میں 3شکایات درج ہیں۔قادر خان مندوخیل، میاں محمد آصف اور خالد جاوید راں نے شکایات دائر کر رکھی ہیں۔