ہانیہ عامر کو ’نانی اماں‘کی صلاح پسند آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستانی خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر ایک بھارتی نانی کی بوائے فرینڈ سے متعلق دی گئی صلاح شیئر کی ہے۔
ہانیہ عامر نے گزشتہ روز ایک بھارتی سوشل میڈیا کونٹینٹ کرئیٹر کویا ماتھور کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک نانی اماں بوائے فرینڈ بنانے، بوائے فرینڈ کے چھوڑنے پر رونے دھونے کے بجائے نیا بوائے فرینڈ بنانے کی ترغیب دے رہی ہیں۔
View this post on Instagram
نانی اماں کا ویڈیو میں صلاح دیتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ اگر لڑائی ہو جائے تو اسے زیادہ دیر تک چلاؤ نہیں، ایک دن دو دن بعد بات شروع کر دو، ایک زندگی ملی ہے اس میں کیا کسی کا رونا یا ناراض ہونا۔اداکارہ ہانیہ عامر نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بھارتی نانی اماں کے الفاظ کیپشن میں دہرائے ہیں اور اس نانی کو ’نانی آف دی ایئر‘ قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ ہانیہ عامر کا اُن خوش قسمت اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے کہ جنہوں نے بہت کم اور چھوٹی عمر میں شہرت اور نام کمایا ہے۔
26 سالہ ہانیہ عامر ابھی کسی کے ساتھ تعلقات میں نہیں ہیں اور اُن کے مزاج سے لگتا ہے کہ وہ رشتوں میں بندھنے سے کتراتی ہیں، ادکارہ کی شوبز انڈسٹری میں بھی کوئی خاص دوستیاں نہیں ہیں۔