وزیر توانائی خرم دستگیر نے غریب عوام کو بری خبر سنا دی

Jun 08, 2022 | 23:40:PM
وزیر توانائی خرم دستگیر نے غریب عوام کو بری خبر سنا دی
کیپشن: خرم دستگیر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیرتوانائی خرم دستگیر نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں سبسڈی نہ ملی تو بجلی مزید مہنگی ہوگی۔ خرم دستگیر نے دعویٰ کیا کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ ہے ، تاہم صنعتوں کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی جاری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق وزیراعظم کے حکم پر عمل درآمد شروع کردیا گیا، ملک میں 84 فیصد فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ساڑھے تین گھنٹے ہے۔

وزیر توانائی خرم دستگیر  نے مزید کہا کہ 15 جون سے مزید 650 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی ،کوئلے کے پیداواری پلانٹ سے 600 میگاواٹ اور نیو کلیئر پاور پلانٹ ٹو سے 11 سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں:چودھری برادران سیاسی اختلافات کا شکار، راہیں جدا کرنے کا فیصلہ 

انہوں نے کہا ہے سولر پینلز پر عائد ساڑھے 17فیصد جی ایس ٹی ختم کیا جا رہا ہے جبکہ بجٹ میں بجلی صارفین کو آسان اقساط پرسولر پینلز دینے کی تجویز بھی شامل ہے اس کے علاوہ سرکاری عمارات کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ آئندہ مالی سال سے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی مہنگی نہیں کریں گے۔