ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار ۔۔اہم بات سامنے آ گئی

Jun 08, 2021 | 11:29:AM
ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار ۔۔اہم بات سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ڈہرکی ٹرین حادثہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی جس  کے مطابق  حادثہ اپ ٹریک کی پٹڑی کا ویلڈنگ جوائنٹ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا.

ابتدائی رپورٹ کے مطابق پٹڑی کا جوائنٹ ٹوٹنے کے باعث ملت ایکسپریس کی12 بوگیاں پٹڑی سے گر گئیں، ڈاون ٹریک پر سرسید ایکسپریس گری ہوئی کوچز سے ٹکرا گئیں،حادثے کے باعث سرسید ایکسپریس کا انجن اور چار کوچز پٹڑی سے گر گئیں اور اس سے تباہی مچ گئی۔حادثے کا شکار ٹرینوں کے بلیک باکسز کا ڈیٹا نکالا جا رہا ہے، بلیک باکسز کے ڈیٹا کو فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے کی تحقیقات میں شامل کیا جائے گا، ملت ایکسپریس کا انجن اور چھ کوچز ٹریک پر ہی رہیں جبکہ ڈی جی رینجرز سندھ نے ڈہرکی میں حادثے کی جگہ کا دورہ کیا، میجر جنرل افتخار حسن نے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ریسکیو آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دعا کی۔

علاوہ ازیں ڈی ایس ریلوے سکھر طارق لطیف کے مطابق 29 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک پر ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک پیر کی صبح 3 بج کر 40 منٹ پر بند ہوا تھا، جو 29 گھنٹوں کے تعطل کے بعد بحال ہوا ہے۔ اتوار سے رکی ٹرینیں اب منزل مقصود کی طرف چلنا شروع ہو گئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیںٹرین حادثہ۔مرنیوالوں کی تعداد 62 ہوگئی۔ ریلوے ٹریک پر ٹرینیں بحال